ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ملائیشیا: گینڈوں کے 18 سینگوں کی اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ملائیشیا: گینڈوں کے 18 سینگوں کی اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Mon, 10 Apr 2017 17:53:57  SO Admin   S.O. News Service

کولالمپور،10اپریل(ایس ا و نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملائیشیائی حکام نے افریقی ملک موزمبیق سے اسمگل کیے جانے والیگینڈوں کے اٹھارہ سینگوں کو اندرونِ ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ کوالالم پور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قبضے میں لیے گئے سینگ لکڑی کے ایک بڑے صندوق میں رکھے ہوئے تھے۔ ان کا وزن اکاون کلوگرام سے زائد اور مالیت اکتیس ملین ڈالر کے مساوی ہے۔ یہ سینگ پہلے اسمگل کر کے موزمبیق سے خلیجی ریاست قطر پہنچائے گئے تھے اور وہاں سے ملائیشیا کی جنوبی ریاست نگری سی مبیلان کے شہر نیلائی پہنچائے جانے تھے۔


Share: